اقوام متحدہ کی مردان دھماکے اور پشاورکی کرسچن کالونی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس

ہفتہ 3 ستمبر 2016 14:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بانکی مون نے مردان دھماکے اور پشاورکی کرسچن کالونی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان کے مطابق بان کی مون نے اپنے بیان میں مردان میں ہونے والے دھماکے اور پشاور کی کرسچن کالونی پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ۔

بانکی مون نے کہا کہ دہشت گرد حملوں میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم دہشت گرد حملے میں جاں ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں ۔واضح رہے کہ مردان میں ضلع کچہری میں دو دھماکوں میں 14افراد جاں بحق اور 40زخمی ہوگئے تھے جبکہ پشاور کی کرسچن کالونی پر بھی دہشت گردوں کی جانب سے متعدد حملہ کیا گیا۔