بیس بگلہ /باغ‘ ووٹر لسٹیں تیارکرنے والے ملازمین تاحال معاوضوں سے محروم

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:59

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) آزاد جموں وکشمیر ہونے والے حالیہ انتخابات سے قبل ووٹرلسٹیں تیار کرنے والے ملازمین تاحال معاوضوں سے محروم‘ ملازمین اے سی باغ کے دفتر کا چکر لگا لگا کر تھک گئے-ملازمین کے معاوضوں کے حوالے سے ڈی سی باغ کا کہنا ہے کہ میری تعیناتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل ہوئی تھا ملازمین نے چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کی دھمکی دیدی-تفصیلات کے مطابق ووٹر لسٹیں تیار کرنے والے ملازمین اب اپنے معاوضوں کے حصول کیلئے دھکے کھانے پر مجبور ہو چکے ہیں-08-03-2016 کو اے سی باغ کے دفتر سے جاری حکم نامے کے تحت وسطی باغ اور شرقی باغ کے وہ سرکاری ملازم ابھی تک ہزاروں روپے معاوضوں سے محروم ہیں جن کو انتخابات سے قبل دیہی علاقوں میں ووٹر لسٹوں کی تیاری پر مامور کیا تھا- متاثرین نے وزیراعظم آزاد کشمیر اور چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور پر پیمنٹ کا مطالبہ کیا ہے-معاوضوں سے محروم 9 ملازمین کا تعلق وسطی اور شرقی باغ سے ہے ان کو ووٹرلسٹوں کی تیاری پر لگایا گیا تھا ان کا معاوضہ 45ہزا ر روپے بنتے ہیں -متاثرین نے معاوضہ نہ ملنے کی صورت میں چیف الیکشن کمشنر کے دفتر کے باہر احتجاج کی دھمکی دیدی-