احتساب مارچ میں ڈی جے ولی سنز اینڈ کو نے فرائض سر انجام دئیے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:53

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ میں ڈی جے ولی سنز اینڈ کو نے فرائض سرانجام دئیے ۔ احتساب مارچ کے شرکاء کو جوش دلانے کے لئے گلوکار سلمان کا کرپشن سے چھٹکارا ، عمران خان نے پکار اور ملکو کے ایک گانے سمیت تین نئے گانے پیش کئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق احتساب مارچ میں ڈی جے کے فرائض سر انجام دینے والی کمپنی کو لاکھوں روپے کی پیشگی ادائیگی کی گئی ہے ۔

قبل ازیں تحریک انصاف کے پروگراموں کیلئے ڈی جے کے فرائض سر انجام دینے والے ڈی جی بٹ کا کہنا تھاکہ میں پی ٹی آئی کا کارکن ہوں اور عمران خان میرے لیڈر ہیں ۔اگر میں کسی تقریب میں پی ٹی آئی کیلئے ڈی جے کے فرائض سر انجام نہیں دیتا تب بھی ہر تقریب میں بطور کارکن شرکت ضرور کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئیجب بھی ڈیوٹی لگائے گی میری خدمات حاضر ہیں۔

متعلقہ عنوان :