احتساب مارچ کے باعث میٹر و بس سروس کا روٹ محدود کر دیاگیا،شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے احتساب مارچ کے باعث میٹرو بس سروس کا روٹ محدود کر دیا گیا جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

حفاظتی نقطہ نظر سے میٹرو بس سروس کا روٹ گجومتہ سے شاہدرہ کی بجائے ایم اے او کالج تک محدود رہا جسکی وجہ سے شہریوں کو اپنی منزل تک پہنچنے میں شدید مشکلات درپیش رہیں۔

متعلقہ عنوان :