مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے12 سالہ لڑکا شہید کردیا-جیل میں موجود حریت رہنما یٰسین ملک کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پرعوامی سطح پر ان کی حفاظت سے متعلق تشویش کا اظہار -مقبوضہ کشمیر میں 57 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں آزادانہ نقل و حمل پر پابندی عائد ہے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:47

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے12 سالہ لڑکا شہید کردیا-جیل ..

سری نگر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 ستمبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے12 سالہ لڑکا شہید کردیا۔8 جولائی سے اب تک شہداءکی تعداد 88 ہوگئی جبکہ جیل میں موجود حریت رہنما یٰسین ملک کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پرعوامی سطح پر ان کی حفاظت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں 57 ویں روز بھی صورتحال کشیدہ ہے ، وادی میں کرفیو کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں آزادانہ نقل و حمل پر پابندی عائد ہے ، مکمل ہڑتال کے باعث تعلیمی ادارے ، کاروباری مراکز اور ٹرانسپورٹ بند ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز نماز جمعہ کے بعد 35 مقامات پر صورتحال کشیدہ رہی ، بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 12 سالہ کشمیری بچہ شہید اور 250 کشمیری زخمی ہوگئے،8 جولائی سے اب تک شہیدوں کی تعداد 88 ہوگئی۔بھارتی پولیس کی قید میں موجود حریت رہنما یٰسین ملک کو نامعلوم مقام پر منتقل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے جبکہ کسی کا بھی ان سے رابطہ نہیں ہو سکا ہے۔سید علی گیلانی نے شہریوں ،تجارتی اور کاروباری حضرات سے بھارتی وفد سے ملاقات نہ کرنے کی اپیل بھی کی ہے۔بھارتی سیاسی جماعتوں کا وفد کل راج ناتھ سنگھ کی سربراہی میں مقبوضہ کشمیر جائے گا۔