عید سے قبل حلب میں فائر بندی سے متعلق ترکی کا منصوبہ

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:41

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) سفارتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ترکی عید الاضحی سے قبل حلب میں فائر بندی اور انسانی امداد کے داخلے کے لیے ایک منصوبہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انقرہ اس وقت شام کی صورت حال سے متعلقہ سرگرم ممالک اور اطراف کے ساتھ مذکورہ منصوبے اور اس کے لیے حمایت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں مشاورت کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے زور دے کر کہا کہ اس حوالے سے ترکی اور شامی حکومت کے درمیان براہ راست کسی قسم کا رابطہ نہیں ہے۔دوسری جانب ترکی میں صدارتی ترجمان ابراہیم کالن نے تصدیق کی کہ صدر رجب طیب ایردوآن عید الاضحی سے قبل شام کے صوبے حلب میں فائر بندی کو یقینی بنانے کے لیے جاری کوششوں کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔اس سلسلے میں ایردوآن حلب میں فائر بندی سے متعلق اپنا منصوبہ جی ٹونئٹی کے اجلاس میں رکن ممالک کے سامنے پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :