غزہ جنگ، عالمی تحقیقاتی وفد کو دورہ اسرائیل کی اجازت

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:33

مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) اسرائیلی حکومت کے ذمہ دار ذرائع نے بتایا ہے کہ تل ابیب نے سنہ 2014ء کے موسم گرما میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر دو ماہ تک مسلط کی گئی جنگ کے دوران جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات کے لیے عالمی عدالت انصاف کے وفد کو دورہ اسرائیل کی اجازت دینے کی اجازت دے دی ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ جنگ میں جنگی جرائم کے الزامات کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ہیگ میں قائم عالمی فوج داری عدالت کے مبصرین پر مشتمل وفد جلد ہی اسرائیل کا دورہ کرے گا۔اسرائیلی حکومت کے ایک ذمہ دار عہدیدار نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عالمی عدالت انصاف کے مبصرین کا دورہ غیرمسبوق ہے۔ معائنہ کار جلد ہی اسرائیل پہنچیں گے۔اسرائیلی عہدیدار کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت انصاف کے معائنہ کار اسرائیلی عدلیہ کے حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کے ساتھ مل کر غزہ جنگ میں جنگی جرائم کی تحقیقات کے طریقہ کار کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے ترجمان نے اس خبر پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :