فلپائن کے بازار میں دھماکہ، 12 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:33

منیلا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) فلپائن میں صدر روڈریگو دوترتے کے آبائی شہر میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہو گئے ۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 60 میں سے 30 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا، تفتیش کاروں کو جائے وقوع سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے ،دھماکے کے بعد فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، اور شہر کے خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔

دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ فلپائن کے جنوبی شہر ڈاواو کے ایک پر ہجوم بازار میں ہونے والے اس دھماکے میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے ۔فلپائن کے صدر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ تفتیش کاروں کو جائے وقوع سے دھماکہ خیز مواد ملا ہے۔

(جاری ہے)

دھماکے کے بعد فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے 60 میں سے 30 افراد کو ہسپتال پہنچایا گیا ہے۔یہ دھماکہ مارکو پولو ہوٹل کے باہر ہوا جہاں فلپائن کے صدر اکثر آتے جاتے رہتے ہیں تاہم وہ دھماکے کے وقت وہاں موجود نہیں تھے۔دھماکے کے بعد جاری کی گئی تصاویر میں ٹوٹے ہوئے شیشے اور پلاسٹک کی کرسیوں کو دیکھا جا سکتاہے۔پولیس اور تفتیش کاروں نے جائے وقوع کو گھیر میں لے لیا ہے۔ریجنل پولیس چیف کا کہنا تھا کہ شہر کے خارجی راستوں پر ناکے لگا دیے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا آغاز کر دیا دیا ہے۔انھوں نے لوگوں سے ہر وقت چوکنا رہنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :