مہاجرین کی ڈیل کے پیسے کہاں ہیں؟ ترک صدر یورپی یونین پر برہم

30لاکھ مہاجرین کے لیے یورپی یونین نے چھ ارب یورودینے تھے مگروعدہ پورانہیں کیا،ایردوآن

ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:31

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے یورپی یونین پر الزام عائد کیا ہے کہ مہاجرین کو بحیرہ ایجیئن عبور کرنے سے روکنے سے متعلق ڈیل کے تحت ترکی سے وعدہ کی گئی رقم اب تک ادا نہیں کی گئی۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے کہا گیا تھا کہ ترکی میں موجود تین ملین مہاجرین کے لیے انقرہ حکومت کو چھ ارب یورو ادا کیے جائیں گے، مگر یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔

ہوا یہ ہے کہ اب تک اس سلسلے میں صرف 183 ملین یورو ہی دیے گئے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ اور یہ پیسے بھی ہمیں نہیں دیے گئے، بلکہ یونیسیف کے حوالے کیے گئے ہیں۔ مہاجرین کا بحران اتنا بڑا ہے کہ کوئی بھی ملک اس کا مقابلہ تنہا نہیں کر سکتا۔ بدقسمتی سے ہم سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :