محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی ، مقبوضہ کشمیر کا شہری آزاد کشمیر کی دلہنیا بیاہ لے گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 13:04

محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی ، مقبوضہ کشمیر کا شہری آزاد کشمیر کی دلہنیا ..

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : کسی نے سچ ہی کہا ہے کہ محبت کی کوئی حد نہیں ہوتی نہ ہی محبتوں میں سرحدیں دیکھی جاتی ہیں۔ ایسی ہی ایک محبت حال ہی میں دیکھنے میں سامنے آئی جس میں مقبوضہ کشمیر کے رہائشی ایک شہری نے آزاد کشمیر کی لڑکی سے بیاہ رچا لیا۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ایک نوجوان پولیس آفیسر نے مظفر آباد کی ایک لڑکی سے محبت کے بعد شادی بھی کر لی۔

(جاری ہے)

جموں و کشمیر میں سب انسپکٹر اویس گیلانی نے مظفر آباد کی رہائشی فائزہ گیلانی سے شادی کر لی۔ شادی کی تقریب میں دلہا دلہن کے محض قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا تھا۔ شادی کی تقریب اس وقت منعقد کی گئی جب کشمیر میں بھارتی مظالم اپنی انتہا کو پہنچ گئے تھے۔ دونوں خاندانوں کا آپس میں تعلق ضرور ہے لیکن دونوں خاندان برصغیر کی تقسیم کے وقت جدا ہو گئے تھے۔ نکاح کی تقریب 2014 میں ہوئی جبکہ کشیدہ حالات کی وجہ سے شادی کی تقریب متعدد مرتبہ ملتوی ہونے کے بعد بالآخر منعقد ہو ہی گئی۔

متعلقہ عنوان :