کراچی،جنداللہ کا اہم کمانڈرفضل الرحمن عرف مفتی مارا گیا
ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:49
(جاری ہے)
ملزم کے گروپ کا امیر ثاقب انجم عرف عارف ہے جو بلوچستان سے اپنا گروپ چلارہا ہے۔
فضل الرحمن عرف مفتی کے گروپ کے سات دہشت گرد 2015 میں مومن آباد کے علاقے میں رینجرز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوچکے ہیں۔ملزم خودکش جیکٹ بنانے کے علاوہ بلاک بم اور موٹر سائیکل میں بارود لگانے کا ماہر تھا۔فضل الرحمن عرف مفتی قصبہ کالونی اور اورنگی ٹاؤن میں امام بارگاہوں کے باہر بلاک بم کے دھماکوں، قائدآباد میں ایس ایس یو پولیس کی بس پر اور بلدیہ ٹاؤن میں آرمی بس پر موٹر سائیکل بم دھماکے میں ملوث ہے۔اس کے علاوہ ملزم اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ملزم کے قبضے سے اسلحہ 5ہینڈ گرینیڈ اور موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ملزم حال ہی میں کراچی کسی بڑی کاروائی کی غرض سے آیا تھا۔ہلاک دہشت گرد کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی ٹارگیٹڈ چھاپے مارے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لیاری پولیس نے سنگولین اور جمن شاہ پلاٹ میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیاجس کیدوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزمان کی شناخت سمیر کوڈو، منور بلوچ اور احمد فراز کے ناموں ہوئی ہے جن کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ سے ہے۔ملزمان کی نشاندہی پر جمن شاہ پلاٹ کی کچرا کنڈی سے مدفن اسلحہ بر آمد کیا گیا ہے جس میں کلاشنکوف، رائفلیں اور سینکڑوں مختلف بور کی گولیاں شامل ہیں۔گرفتار ملزمان گینگ وار ملزم سکندر عرف سکو کے والد سمیت 18 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.