جی 20اجلاس میں شرکت کیلئے کئی عالمی رہنما چین پہنچ گئے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:46

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 ستمبر۔2016ء) چین میں ہونے والے جی 20اجلاس میں شرکت کے لئے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون ،کینیڈین وزیر اعظم اور ترک صدر بیجنگ پہنچ گئے۔چین کے شہر ہینگ زہو میں جی20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے عالمی رہنماؤں کی چین آمد کا سلسلہ جاری ہے ،2 روزہ اجلاس آج اتوار سے شروع ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری بان کی مون، اطالوی وزیر اعظم میٹیو رینزی، کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو چین پہنچ گئے ہیں جبکہ امریکی صدر باراک اوباما بھی امریکا سے چین پہنچ گئے ہیں اجلاس سے قبل چینی صدر ڑی جن پنگ اور ترک صدر رجب طیب اردوان کے درمیان دو طرفہ امور پر ملاقات ہوئی۔عالمی سربراہوں کی ہینگ زہو آمد پر سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت ہیں۔ سڑکیں سنسان،دکانیں بند ہیں ،اجلاس کے مقام کے نزدیک فیکٹریاں اور پاور اسٹیشن بھی بند کردیئے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :