کولمبیا ، حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط 26 ستمبر کو ہوں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:42

بگوٹا ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) کولمبیا میں حکومت اور فارک باغیوں کے درمیان امن معاہدے پر دستخط 26 ستمبر کو کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان کولمبیا کے صدر جان مینوئل سانتوس نے ہفتہ کو اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدہ تقریباً نصف صدی سے جاری تنازعہ کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط رواں ماہ کی 26 تاریخ کو کارٹاگینا میں ہوں گے۔