کراچی میں کھالیں‌جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 3 ستمبر 2016 12:02

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 ستمبر2016ء) : کراچی میں کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ لگانے کی اجازت نہیں ہو گی ۔ اس حوالے سے حکومت سندھ نے ضابطہ اخلاق تیار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کھالیں جمع کرنے کے لیے کمشنر یا ڈپٹی کشمنر سے پیشگی اجازت نامہ حاصل کرنا ہو گا۔ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کارروائی کا اختیار ہو گا۔ جبکہ کھالیں ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے کے لیے بھی اجازت نامہ درکار ہو گا۔

متعلقہ عنوان :