حالیہ بم دھماکے میں ابوسیاف گروپ ملوث ہے، فلپائنی حکام

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:59

منیلا ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) فلپائن کے شہر ڈیواو کے میئر نے حالیہ بم دھماکے کا الزام ابو سیاف گروپ پر عائد کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شہر کے میئر نے ہفتے کو اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صدارتی دفتر سے ان کے نام ایک پیغام آیا ہے جس میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ ڈیواو شہر میں حالیہ بم دھماکے میں القاعدہ سے منسلک ابوسیاف گروپ کا ہاتھ ہے۔ واضح رہے کہ دہشتگردی کے اس واقعہ میں چودہ عام شہری ہلاک ہوگئے تھے۔ اس دھماکے کے بعد جنوبی فلپائن اور ملحقہ علاقوں میں افواج کی تعیناتی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ فلپائنی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ابوسیاف گروپ کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کے اقدامات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :