جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے کی متنازعہ جزائر کے تنازعہ کے حل کیلئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے نئے دور کے آغاز کی اپیل

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:59

ولادی واستک ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) جاپان کے وزیراعظم شینزوایبے نے دوسری جنگ عظیم کے دور سے چلنے والے متنازعہ جزائر کے تنازعہ کے حل کیلئے روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے نئے دور کے آغاز کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ روز ولادی واستک میں روسی صدر سے ملاقات میں جاپانے وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کو باہمی تلعقات میں بہتری اور متنازعہ جزائر کی وجہ سے اختلافات کے خاتمے کیلئے نئے سرے سے کوششوں کا آغاز کرنا چاہئے۔

واضح رہے کہ دوسری جنگ عظیم میں روس کی جانب سے جاپان کے شمالی علاقوں میں جزائر پر افواج کے داخلے سے لے کر اب تک دونوں ممالک کے درمیان ان جزائر پر اختلافات چلے آرہے ہیں۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری آئی ہے اور تجارت میں بھی اضافہ ہوا ہے تاہم یہ مسئلہ ابھی تک حل طلب ہے۔