فلوریڈا میں سمندری طوفان ہرمائن سے بجلی اور مواصلات کا نظام درہم برہم ، ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:58

میامی ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) امریکی ریاست فلوریڈا میں سمندری طوفان ہرمائن سے بجلی اور مواصلات کے نظام کو نقصان پہنچا ہے جبکہ حکام نے ایک شخص کی ہلاکت کی تصدیق کردیا ہے۔ فلوریڈا کے گورنر ریک سکوٹ نے بتایا کہ شدید طوفان کے دوران درخت گرنے سے ایک بے گھر شخص ہلاک ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دیگر مقامات سے شہریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ امدادی کارکنوں نے 18 افراد کو بچا لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت سا کام باقی ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ گورنر کے مطابق اس وقت ریاست میں 2 لاکھ 53 ہزار شہریوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے ۔ طوفان سے سینکڑوں کی تعداد میں درخت گر گئے ہیں ، مواصلات کا نظام درہم برہم ہے جبکہ بنیادی ضروریات کی اشیاء کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔