جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کیلئے اوباما چین روانہ ہوگئے عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے،وائٹ ہاؤس

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:39

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) باراک اوباما امریکی ریاست ہوائی کے دارالحکومت سے چین کی جی ٹوئنٹی سمٹ میں شرکت کے لیے روانہ ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں بتایا کہ چین میں ہونے والی جی ٹوئنٹی سمٹ میں امریکی صدر عالمی رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں ٹیکس کی کنٹرولنگ اور ایک منصفانہ عالمی ٹیکس نظام کو قائم کرنے پر بات چیت کی جائے گی۔برطانیہ کی یورپ سے علیحد دگی کے بعد پہلی بار اوباما برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے سرکاری طور پر ملاقات کریں گے۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور عالمی مسائل کے موضوع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اس کے علاوہ امریکی صدر، ترکی کے صدر طیب اردوان سے بھی ملاقات کریں گے۔