بھارت اورمصر کا دفاعی شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کا اعلان

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:36

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔03 ستمبر۔2016ء) مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے اپنے دورہ بھارت میں نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت اور مصر کے سربراہان مملکت نے اپنے تفصیلی مذاکرات کے دوران انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے سنگین چیلنجوں سے نمٹنے کے طریقہ کار تلاش کرنے اور اس سلسلے میں باہمی تعاون پر زوردیا، عبدالفتاح السیسی اور نریندر مودی نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لئے دفاعی اور سیکورٹی شعبے میں بھی تعاون کو فروغ دینے کا اعلان کیا ،بھارت اور مصر کے سربراہان مملکت نے دہشت گر دی اور انتہا پسندی کو سب سے سنگین خطرہ بتایا اور اس بات پر زوردیا کہ اس سے نمٹنے کے لئے مختلف شعبوں انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے میں بھی تعاون ضروری ہے،اس ملاقات کے بعد بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ انتہا پسندی ، تشدد اور دہشت گردی اس علاقے میں ایک حقیقی خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ بھارت اور مصر نے اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو بھی فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ نئی دہلی اور قاہرہ نے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ دونوں ملکوں کے پاس باہمی اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے جو مواقع اور صلاحیتیں موجود ہیں ان سے فائدہ نہیں اٹھایا گیا ہے- مذاکرات کے بعد ہندوستان اور مصر کا مشترکہ بیان بھی جاری کیا گیا-

متعلقہ عنوان :