کراچی،لیاری سے 18 افراد کے قتل میں ملوث تین ملزمان گرفتار

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔03 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے علاقے لیاری میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرکے 18 افراد کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور لیاری پولیس نے سنگولین اور جمن شاہ پلاٹ میں گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پرسرچ آپریشن کیاجس کیدوران 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملزمان کی شناخت سمیر کوڈو، منور بلوچ اور احمد فراز کے ناموں ہوئی جن کا تعلق لیاری گینگ وار عزیر گروپ سے ہے۔ ملزمان کی نشاندہی پر جمن شاہ پلاٹ کی کچرا کنڈی سے مدفن اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جس میں کلاشنکوف، رائفلیں اور سینکڑوں مختلف بور کی گولیاں شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان گینگ وار ملزم سکندر عرف سکو کے والد سمیت 18 سے زائد افراد کے قتل میں ملوث ہیں۔

متعلقہ عنوان :