تیل کی پیدوار میں اضافہ ایران کا حق ہے، روسی صدر

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:22

ماسکو ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ تیل کی پیداوار میں اضافہ کرنا ایران کا حق ہے۔روسی صدر پوتن نے ایران کے تیل کی پیداوار میں اضافے کو تہران کا حق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پابندیوں کے دور کی ہی سطح تک ایران کے تیل کی پیداوار کو محدود رکھنے کی باتیں کرنا ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک جانتے ہیں کہ ایران تین سال تک پابندیوں کی وجہ سے اپنا تیل برآمد نہیں کر سکا اور اب پابندیوں کے خاتمے کے بعد یہ اس کا حق ہے کہ تیل کی عالمی منڈیوں میں واپس آئے-روسی صدر نے کہا کہ اگرچہ اپریل کے مہینے میں اس بات کو لے کر مذاکرات ناکام ہوگئے تھے کہ تیل کی سپلائی روک دینے یا آئل فریز منصوبے میں ایران کو بھی شامل ہونا چاہئے یا نہیں، لیکن تیل پیدا کرنے والے ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایران کو اس بات کی اجازت ہونی چاہئے کہ وہ پابندیوں کے بعد اپنے تیل کی پیدوار میں اضافہ کرے-روسی صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں استحکام کے حق میں ہیں، اس امید کا اظہار کیا کہ تیل کی پیداوار موجودہ سطح پر منجمدکے منصوبے میں ایران کے شرکت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اختلاف حل ہوجائے گا-

متعلقہ عنوان :