ترک صدر کا یورپی ممالک پر پناہ گزینوں بارے معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

ہفتہ 3 ستمبر 2016 11:22

انقرہ ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) ترکی کے صدر نے ایک بار پھر یورپ پر الزام لگایا ہے کہ وہ پناہ گزینوں کو یورپ جانے سے روکنے کے معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردووان نے ترکی میں موجود 30 لاکھ شامی پناہ گزینوں کے لئے رہائش کا انتظام کرنے کی غرض سے مالی امداد دینے کے یورپ کے وعدے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یورپ نے مالی امداد کا جو وعدہ کیا تھا وہ اب تک پورا نہیں کیا ہے اور یورپ نے بہت ہی معمولی رقم یونیسف کو فراہم کی ہے۔

اردووان نے ترکی میں موجود شامی پناہ گزینوں کے لئے یورپی ملکوں کی جانب سے اپنے وعدوں پر عمل نہ کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اکیلے پناہ گزینوں کے بحران سے نہیں نمٹ سکتا- ترک صدر جولائی کے آخر میں بھی یورپی ملکوں پراس سلسلے میں وعدہ خلافی کا الزام لگا چکے ہیں -