چین کے علیٰ ترین قانون ساز ادارے نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:57

بیجنگ ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) چین کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے اعلیٰ ترین قانون ساز ادارے نے پیرس میں ہونے والے عالمی ماحولیاتی معاہدے کی توثیق کر دی ہے۔چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ چین اور امریکا جی 20 کانفرنس سے پہلے یا اس کے دوران پیرس کانفرنس معاہدے کی مشترکہ طور پر توثیق کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں عالمی رہنماوٴں نے پیرس میں 2050ء تک دنیا کے درجہ حرارت میں اضافے کو2 ڈگری تک محدود کرنے کا معاہدہ کیا تھا۔دنیا میں طے پانے والے پہلے جامع ماحولیاتی معاہدے پر اس وقت تک قانونی طور پر عمل درآمد شروع ہو سکتا ہے جب تک عالمی سطح پر 55 فیصد کاربن کے اخراج کے ذمہ داری ممالک اس کی توثیق نہیں کی۔

متعلقہ عنوان :