ترک صدرجی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر کل اہم یورپی رہنماوٴں سے ملاقات کریں گے

ہفتہ 3 ستمبر 2016 10:56

انقرہ ۔ 03 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 ستمبر۔2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوآن جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر جرمنی، فرانس اور اٹلی کے رہنماوٴں سے مشترکہ ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ ملاقات اتوار کو چینی شہر ہانگ ژو میں ہو گی۔ ترک حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس ملاقات میں مہاجرین کے معاہدے اور ناکام فوجی بغاوت کے بعد ترکی میں جاری کریک ڈاوٴن جیسے موضوعات پر بات چیت ہو گی۔