ظالم باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کو مارنے کے لیے خود ہی کار ٹکرادی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 ستمبر 2016 23:57

ظالم باپ نے اپنے دو سالہ بیٹے کو مارنے کے لیے خود ہی کار ٹکرادی

ایک شخص نے اپنے دو سالہ بیٹے کو مارنے کےلیے اس وقت اپنی کار کو ٹکرا دیا ، جب بیٹے نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی ہوئی تھی۔
29سالہ ناتھن ویٹزل نے 21 اگست کو کوکین کے نشے میں دھت کر جب اپنی گاڑی ٹکرائی تو اس کی رفتار 75 میل فی گھنٹہ تھی۔
ڈینور پوسٹ کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ناتھن کے بیٹے یسعیاہ کی ٹانگ ٹوٹ گئی اور اسے گہرے زخم آئے تاہم یہ زخم ایسے نہیں کہ اس کی جان چلی جائے۔

(جاری ہے)


حادثے کے بعد افسران کے پہنچنے پر ناتھن نے انہیں بتایا کہ وہ کولاڈو میں آراپاہوئی کاؤنٹی کے گرد چکر لگا رہا تھا تاکہ مناسب جگہ دیکھ کر اپنی گاڑی ٹکرائے اور اپنے بیٹے کو مار دے۔ ناتھن نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے بیٹے کی پرورش نہیں کر سکتا اسی لیے اس نے اسے مارنے کی کوشش کی۔
حادثے کے بعد گوفنڈ می پر یسعیاہ کے علاج کے اخراجات کے لیے ایک مہم بھی شروع کی گئی ہے۔ 20 ہزار ڈالر جمع کرنے کی اس مہم میں اب تک 32ہزار ڈالر جمع ہو چکےہیں۔

متعلقہ عنوان :