2004 میں چین سے گم ہونے والا امریکی طالب علم شمالی کوریا میں کم جونگ ان کو انگریزی کی ٹیوشن پڑھا رہا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 2 ستمبر 2016 23:57

2004 میں چین سے گم ہونے والا امریکی طالب علم شمالی کوریا میں  کم جونگ ان ..

آج سے 12سال پہلے چین میں گم ہونے والے 24سالہ امریکی طالب علم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اسے شمالی کوریا کی حکومت نے اغوا کر لیا ہے۔
ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ڈیوڈ سنیڈون کو کم جونگ ان کے انگریزی کے ٹیوٹر کے طور پر پنگ یانگ لے جایا گیا تھا۔
اس سے پہلے ڈیوڈ کے بارے میں خیال کیا جا رہا تھا کہ وہ چین کے یوننان صوبے میں کوہ پیمائی کے حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے لیکن اب اسے شمالی کوریا کے دارالحکومت میں زندہ دیکھا گیاہے۔

تاہم امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے ان رپورٹس کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ کے اغوااور اس میں شمالی کوریا کے ملوث ہونے کے قابل تصدیق ثبوت موجود نہیں ہیں۔
امریکی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ چینی حکومت سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں اورحادثے کے حوالے سے تمام معلومات حاصل کر چکےہیں۔
ڈیوڈ کے زندہ اور شمالی کوریا میں ہونے کی افواہیں اس وقت گردش کرنے لگیں جب یاہو نیوز جاپان میں جنوبی کوریا کے مغویوں کے خاندانوں کی یونین کے سربراہ چوئی سنگ یونگ نے بتایا کہ گمشدہ آدمی پنگ یانگ میں انگریزی کااستا د ہے جو اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :