لاہور،ریسکیو1122کی جانب سے حادثات کی روک تھام کیلئے ورکشاپ

ورکشاپ کا بنیادی مقصد میڈیا نمائندگان خاص طور پر بِیٹ رپورٹرز کے ساتھ حادثات کی روک دتھام کے لیے تبادلہ خیال کرنا تھا تاکہ ڈائریکٹرجنرل کے ویژن کے مطابق حادثات سے بچاوٴ کے اقدامات کیے جائیں صحافی ایمرجنسی کی رپورٹنگ کے بعداپنا کام ختم سمجھتا ہے لیکن ان کی اصل ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ہمارے قدم کے ساتھ قدم ملا کر حادثات کی روک دتھام کے اندر اپنا کردار ادا کریں،بریگیڈئیر(ر)ڈاکٹرارشدضیاء ڈائریکٹرجنرل ریسکیو1122کاخطاب

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) نے حادثات کی روک تھام میں میڈیا کے کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ورکشاپ کا انعقادہیڈکوارٹرز ریسکیو1122، ایل او ایس ،شمع چوک، فیروز پور روڈ ، لاہورمیں کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء ورکشاپ کے چیئرپرسن تھے اور میڈیا خاص طور پر معروف چینلز اور اخبارات کے کرائم رپورٹرز نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔

ورکشاپ کا اہتما م پی آر او ہیڈ کوارٹرز فہیم جہاں زیب نے کیا جب کہ اس میں ریجنل ایمرجنسی آفیسر(نارتھ )رفعت ضیاء،ریجنل ایمرجنسی آفیسر (ساؤتھ) ظفر شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیومن ریسورس اینڈ ایڈمنسٹریشن) ڈاکٹر فواد شہزاد مرزا، ڈپٹی ڈائریکٹر (پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ) فہیم احمد قریشی ، ڈپٹی ڈائریکٹر (آپریشنز) ایاز اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر(فنانس) نعیم مختار ، ہیڈ آف فنانس ونگ نعیم مختار ، پبلک ریلیشنز آفیسر فاروق احمد، محسن درانی، علی رضا بیگ ، بلال آصف سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا بنیادی مقصد میڈیا نمائندگان خاص طور پر بِیٹ رپورٹرز کے ساتھ حادثات کی روک دتھام کے لیے تبادلہ خیال کرنا تھا تاکہ ڈائریکٹرجنرل کے ویژن کے مطابق حادثات سے بچاوٴ کے اقدامات کیے جائیں۔ ڈائریکٹرجنرل بریگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر ارشد ضیاء نے ورکشاپ"حا دثات کی روک تھام میں میڈیا کے کردار"کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافی ایمرجنسی کی رپورٹنگ کے بعداپنا کام ختم سمجھتا ہے لیکن ان کی اصل ذمہ داری یہ ہے کہ وہ ہمارے قدم کے ساتھ قدم ملا کر حادثات کی روک دتھام کے اندر اپنا کردار ادا کریں۔

کیونکہ صحافی معاشرے میں مثبت تبدیلی کے ایجنٹ ہیں۔اس حوالے سے صحافیوں نے اپنے تجربات سے بھی آگاہ کیا اور حادثات کی بروقت آگاہی کی ضرورت پر زور دیا۔پی آر او ہیڈ کوارٹرزفہیم جہاں زیب نے اس موقع پر کہا کہ یہ انفارمیشن کا دور ہے اور حادثات کی مثبت اور بروقت آگاہی سے ہی ان کی روک دھام ممکن ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ معاشرے کے مفاد میں آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ورکشاپ کے اختتام پر ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریٹائرڈ ارشد ضیاء نے کہا کہ سروس عوام کی آگاہی اور حادثات کی روک دھام میں میڈیا کے کردار کو مدنظر رکھتے ہوئے میڈیا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :