فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹے گی،مصطفی کمال
فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ سے بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو ان پر مہر لگا کے خود کو’’ را‘‘ کا ایجنٹ ثابت کردیاہے، پریس کانفرنس
جمعہ 2 ستمبر 2016 22:43
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفی کمال نے کہاہے کہ فاروق ستار اور بانی ایم کیو ایم کی پارٹنر شپ ہے یہ پارٹنر شپ نہیں ٹوٹے گی،فاروق ستار جھوٹ نہ بولیں ورنہ میرا احترام کا ضبط ٹوٹ جائے گا۔ہم جو باتیں گزشتہ چھ ماہ سے بول رہے ہیں قائد ایم کیو ایم نے 22 اگست کو ان پر مہر لگا کے خود کو’’ را‘‘ کا ایجنٹ ثابت کردیاہے۔
جمعہ کوپریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا کہ ملک دشمن تقریر کے بعد پاکستانیوں کا غصہ اور رد عمل دیکھ کر فاروق ستار اور ان کے ہمنواں حب الوطنی اور پاکستانیت جا گی اور حب الوطنی جا گی یہ لوگ جتنا جھوٹ بولیں گے ہم اتنے سچ بولیں گے، فاروق بھائی سچ بولیں ورنہ میرا ضبط ٹوٹ جائے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جب اِن کے قائد پاکستان مخالف نعرے لگا رہے تھے اور میڈیا ہاؤسز پر حملے کی ہدایات دے رہے تھے تب فاروق ستار سمیت سارے لوگ بیٹھے جی بھائی جی بھائی کہہ رہے تھے۔
پاکستان مخالف نعرے سننے کے بعد بھی کسی کی غیرت نہ جاگی اور کسی نے اٹھ کر روکنے کی کوشش نہیں کی آج بھی فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین کے معافی نامے کو بھی دیکھا جائے ان کے بیان کو بھی پھرکھا جائے کل پھر یہ کہیں گے کہ الطاف حسین کو معاف کردیا جائے اور ایک پریس کانفرنس کے میں تنظیمی آئین کو پرانی حالت میں بحال کر کے دیں گے تو ہم کیا کر سکتے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی کے ساتھ صرف ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی سمیت ممنتخب بلدیاتی نمائندے موجود ہیں جب کہ تنظیمی اسٹرکچر اب بھی اِن کے ساتھ نہیں یہ صرف قوم کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ سب لوگ 22 اگست پر میڈیا ہاسز پر حملے کی بات کر رہے ہیں کوئی یہ نہیں بتا رہا کہ اگلے دن کا کیا پروگرام تھا ان کے قائد نے ایک لاکھ خواتین کو جمع کر کے اگلے دن یعنی 23 اگست کو ڈی جی رینجرز کے دفتر پر حملہ کرنے کا کہا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز تنقید کی زد میں، پولیس کی وضاحت
-
پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.