مفاد پرست عناصر نے ایک بار پھر ووٹرز کو ان کے مینڈیٹ سے محروم کرنے کے لئے ہاتھ ملا لئے

لاہور بزنس میں فرنٹ ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے ساتھ کرپٹ عناصر کو چونکادینے والے نتائج دے گا

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء)لاہور بزنس مین فرنٹ نے لاہور ایوان صنعت و تجارت کے سالانہ انتخابات برائے 2016-17 ء میں پوری قوت کے ساتھ حصہ لینے کا اعادہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا گروپ حیران کن نتائج دے گا۔لاہور بزنس مین فرنٹ کے چیئرمین محمد امجد چودھری ، صدر راجہ حسن اختر ، سردار عثمان اور دوسرے عہدیداروں نے آج ایک بیان میں کہا کہ ایل سی سی آئی پر حکمران اتحاد لاہور بزنس مین فرنٹ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہے ، اسی لئے اس اتحاد نے ان لوگوں سے ہاتھ ملا لئے ہیں جو کہ ان کو کل تک کرپٹ کہہ رہے تھے۔

(جاری ہے)

اسی طرح ان سے ہاتھ ملانے والے بھی عجیب اور موقع پرست لوگ ہیں اقتدار کی خاطر اس اتحاد کی گود میں جاگرے ہیں جن کے خلاف چند سال پہلے انہوں نے جدوجہد شروع کی تھی اور چیمبر فار آل کا نعرہ لگایا تھا۔محمد امجد چودھری نے کہا کہ لاہور بزنس مین فرنٹ کو نہ تو اقتدار کی ہی پرواہ ہے نہ کسی اور چیز کی۔ ہم جدوجہد جاری رکھتے ہوئے انتخابات جیت کو چیمبر کو تمام چھوٹے ، بڑے تاجراور صنعتی اداروں کے لئے کھول دینگے۔انہوں نے لاہور کی تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ لاہور بزنس فرنٹ کو سپورٹ کریں جو ایک حقیقی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔