وزیر اعلیٰ پنجاب نے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز و ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے ملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہونے پر چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز و ہیلتھ سپورٹ سٹاف ایسوسی ا یشن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام پردل کی گہرایوں سے شکریہ اداکرتے ہیں ملک منیراحمد

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) جناح ہسپتال لاہور میں الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز و ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ملک منیر احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پنجاب بھر سے عہدیدران نے شرکت کیاور وزیر اعلیٰ پنجاب کا الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز و ہیلتھ سپورٹ ایسوسی ایشن ملازمین کی اپ گریڈیشن کی چیف سیکرٹری پنجاب سے رپورٹ مانگنے پر شکریہ ادا کیا جو کہ کئی ماہ سے تاخیر کا شکار تھااور اپ گریڈیشن رکی ہوئی تھی ۔ زیر اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام سے ملازمین کی جناح ہسپتال میں خوشی کا سماں تھا

متعلقہ عنوان :