نواب ثناء اللہ زہری کی مردان خودکش بم دھماکے کی مذمت

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے مردان میں ہونے والے خودکش بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی اس کاروائی میں قیمتی انسانوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک مذمتی بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ بزدل دہشت گرد اپنی مزموم کاروائیوں کے ذریعے بے گناہ لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، جس کی دنیا کا کوئی بھی مذہب اور معاشرہ اجازت نہیں دیتا اور نہ ہی دہشت گردوں کا کوئی دین ، مذہب اور قوم قبیلہ ہے ،وہ ملک دشمن عناصر کی ایماء پر دہشت گردی کی کاروائیوں کے ذریعے بد امنی کی فضاء پیدا کر کے ملک میں جاری ترقیاتی عمل کو روکنا چاہتے ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاک فوج اور سیکورٹی اداروں نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور جلد ملک کودہشت گردی کی لعنت سے مکمل طور پر پاک کر دیا جائیگا، ملک و قوم کے تحفظ کے لیے جاری اقدمات میں سول و عسکری قیادت عوام کی تائید و حمایت حاصل ہے اور پاکستانی قوم کو کسی طور خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا، وزیراعلیٰ نے دھماکے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ہے جبکہ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :