’’ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں ۔۔۔۔عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہیے ‘‘

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پنجاب ریور ر ائن پولیس فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس کی مشترکہ گریجوایشن تقریب سے قبل نیشنل کاؤنٹرٹیررازم سینٹر ،پبی،کھاریاں کے مختلف حصے دیکھے۔وزیراعلیٰ کوپنجاب ریور ر ائن پولیس فورس اور نیشنل اینٹی گریٹڈ کاؤنٹر ٹیررازم کورس کی تربیت کے اہم خدوخال کے بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعلیٰ نے قانون نافذ کرنے والے عسکری وسول اداروں کی پیشہ ورانہ انداز میں جدید تربیت کے معیار کی تعریف کی اورسینٹر میں تربیتی سہولتوں کو بہت سراہا۔وزیراعلیٰ نے جوانوں کی عملی تربیت کا مظاہرہ بھی دیکھااورانسداددہشت گردی کے لئے جوانوں کی ٹریننگ کوبہترین قرار دیتے ہوئے پاک افواج کے افسروں اور ٹرینرز کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے تربیت مکمل کرنے والے پاک افواج کے افسروں و جوانوں اورپنجاب پولیس کے جوانوں سے خطاب بھی کیا اوراپنے خطاب کے آخر میں وزیراعلیٰ نے یہ اشعار پڑھے: خوشبوؤں کا اک نگر آباد ہونا چاہیے ،،،،اس نظام زر کو اب برباد ہونا چاہیے ،،،،ان اندھیروں میں بھی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ہم،،،جگنوؤں کو راستہ تو یاد ہونا چاہیے ،،،خواہشوں کو خوبصورت شکل دینے کے لئے،،،خواہشوں کی قید سے آزاد ہونا چاہیے ،،،ظلم بچے جن رہا ہے کوچہ و بازار میں،عدل کو بھی صاحب اولاد ہونا چاہیے ۔

تقریب کے اختتام پرسب نے ملکر’’ پاکستان زندہ باد ،پاک افواج زندہ باد‘‘ کے نعرے لگائے۔

متعلقہ عنوان :