وزیراعلیٰ شہباز شریف کا پشاور کے علاقے کر سچن کالونی پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے پشاور کے علاقے کرسچن کالونی ورسک روڈ پر دہشتگردی کا حملہ ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسزاورقانون نافذ کرنیوالے اداروں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے بہادری کیساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائے،جس پر پوری قوم کو سیکورٹی فورسز کی کارکردگی پرفخر ہے۔ وزیراعلیٰ نے زخمی ہونے والوں کیلئے جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

متعلقہ عنوان :