ملک مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے‘ شہباز شریف

الطاف حسین کو ایسی سخت ترین اور عبرتناک سزا ملنی چاہیے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں‘ وزیر اعلیٰ پنجاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:23

ملک مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی ہونی ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے ملک مخالف بیانات پر ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ ملک مخالف بیانات پر الطاف حسین کے خلاف آئین کے مطابق کارروائی ہونی چاہیے۔ پاکستان کے خلاف زہر اگلنے پر الطاف حسین کو ایسی سخت ترین اور عبرتناک سزا ملنی چاہیے جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں۔

(جاری ہے)

شہبازشریف نے کہا کہ ملک کے خلاف زہر اگلنے والے کا چہرہ سب کے سامنے آگیا ہے، الطاف حسین کو پاکستان لاکر ان پر مقدمہ کھلی عدالت میں چلنا چاہیے۔ انہوں نے ایم کیوایم پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم ایک جماعت ہے جس میں جو اچھے پاکستانی شامل ہیں تو انہیں تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ ایک سوال پر وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پاناما لیکس کو فٹبال بنانا چاہتی ہے جب کہ عمران خان کو زمین پر قبضے کرنے والوں نے گھیر رکھا ہے۔