سی ڈی ڈبلیو پی نے 82ارب کے صحت ،توانائی ،مواصلات سمیت 7 منصوبوں کی منظوری دیدی، 80ارب کے 5منصوبے ایکنک کو ریفر

سی ڈی ڈبلیو پی نے حکومت سندھ کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو بڑھانے کیلئے 19ارب ، توانائی کا شعبہ خیبر پختونخوا کیلئے قابل تجدید توانائی کی ترقی کی سرمایہ کاری کا 15.7ارب کا منصوبہ بھی منظور

جمعہ 2 ستمبر 2016 22:15

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء )سنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی ( سی ڈی ڈبلیو پی ) نے 82ارب کے صحت ،توانائی ،مواصلات سمیت 7 منصوبوں کی منظوری دے دی، 80ارب کے 5منصوبوں کو ایکنک کو ریفر کردیا،حکومتی شعبہ میں سی ڈی ڈبلیو پی نے حکومت سندھ کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو بڑھانے کیلئے 19ارب ، توانائی کا شعبہ خیبر پختونخوا کیلئے قابل تجدید توانائی کی ترقی کی سرمایہ کاری کا 15.7ارب کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔

جمعہ کوسنٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی صدارات میں ہوا۔ 80ارب کے 5منصوبوں کو ایکنک کو ریفر کردیا۔ صحت کے شعبہ میں حکومت پنجاب کا بچوں میں قوت مدافعت بڑھانے کے لئے 22.3 ارب کی لاگت سے منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا گیا جبکہ وزیر اعظم کے نیشنل ہیلتھ پروگرام کا 8.2ارب کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

منصوبے سے بچوں میں قوت مدافعت کو بڑھانے کے لئے 9 بیماریوں کے خلاف حفاظتی ٹیکے لگا ئے جائیں گے۔ لاہور میں پاکستان سروے کمپلکس کی تعمیر کے لئے 284 ملین کی لاگت کا منصوبہ منظورکیا گیا۔آزاد جموں کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کی تعمیر کا 2.9ارب کا منصوبہ بھی منظورکیا گیا ۔منصوبے میں اسمبلی ہال ، ایڈمن عمارت ، ہاسٹل اور کار پارکنگ کی تعمیر شامل ہے۔

مواصلات کے شعبہ میں کالا شاہ کاکو سے لاہور رنگ روڈ تک 18 6رویہ ہائی وے کی تعمیراور دریائے راوی کے اوپر پل کی تعمیر کے لئے 15.7 ارب کا منصوبہ بھی منظور کر لیا گیا۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال بھی شامل ہے۔حکومتی شعبہ میں سی ڈی ڈبلیو پی نے حکومت سندھ کی پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کو بڑھانے کیلئے 19ارب کا منصوبہ بھی منظور کیا گیا۔

توانائی کا شعبہ خیبر پختونخوا کیلئے قابل تجدید توانائی کی ترقی کی سرمایہ کاری کا 15.7ارب کا منصوبہ بھی منظور کرلیا گیا۔ منصوبے کے تحت 36.6کا میگاواٹ کا دارال خوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ، 17میگاواٹ کا کوہستان ایچ پی پی منصوبہ 2.6میگاواٹ کا مچی ایچ پی پی مردان کا منصوبہ اور دیگر منصوبے شامل ہیں ۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے 2منصوبوں کے پیپرز کی بھی کلیئرنس دی جس میں 1.2ارب روپے کا آٹو میشن آف پوسٹ آفسز اور 4.8 ارب روپے کا درگئی ہائیڈ و ٹیشن کی بحالی کا منصوبہ بھی شامل ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے اس موقع پرکہا کہ پاکستان کو باہر سے ویکسین منگوانے کی بجائے اپنی ویکسین تیار کرے۔