سام سنگ اسمارٹ واچ پورٹ فولیو کی Gear S3 کے ساتھ توسیع

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) سام سنگ الیکٹرانکس نے ویئرایبل کیٹیگری میں Gear S3 کے ساتھ اسمارٹ واچ متعارف کرادی ہے ۔یہGear S3ٹائم لیس ڈیزائن اور جدید موبی ٹیکنالوجی کا حسین امتزاج ہے،اس میں پانی سے مزاحمت کی صلاحیتIP68،موبائل پے منٹس،ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی،بلٹ ان اسپیکر اور جی پی ایس بھی موجود ہیں جو اسے آئیڈیل واچ کلیکشن بناتے ہیں۔

سام سنگGear S3 صارفین کیلئے دو ڈیزائن فرنٹیئر اور کلاسک میں دستیاب ہیں،فرنٹیئر ڈیزائن کسی بھی ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت سے تیار کیا گیا ہے جبکہ کلاسک آئیونک ڈیزائن پر مشتمل ہے اور اپنے سائز و شکل کے اعتبار سے ایک مکمل متوازن لگژری واچ کے تما م تقاضوں پر پورا اترتا ہے ۔سام سنگ الیکٹرانکس کے موبائل کمیونیکشنز بزنس کے ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ آف گلوبل مارکیٹنگ اینڈ ویئرایبل بزنس Younghee Leeکا کہنا ہے کہ سام سنگ Gear S3 کے ساتھ ہم اپنے ویئر ایبل ورثے کو صارفین کی پسند کے مطابق تیار کرنے میں کوشاں رہیں گے ،سام سنگ Gear S2کو اسمارٹ واچ کیٹیگری میں انتہائی پذیرائی حاصل ہوئی اور ہمیں امید ہے کہ Gear S3کے ساتھ ہم اپنے اسمارٹ واچ پورٹ فولیو میں توسیع کے ساتھ صارفین کو ایک نیا اور منفرد تجربہ فراہم کرنے میں بھی کامیاب رہیں گے۔

(جاری ہے)

سام سنگ Gear S3کی پانی سے بچاؤ کی مزاحمتی قوت IP68 اور فوجی معیار کی پائیداری صارفین کے اعتماد پر پورا اترتی ہے ،گیئر سیریز میں پہلی مرتبہ Gear S3 میں ویئر ایبل ڈیوائس کیلئے مخصوص Corning® Gorilla®اور Glass SR+فیچرز شامل کئے گئے ہیں،اس کے16میگا پکسل گل کلرز ہمیشہ آن ڈسپلے رہتے ہیں جبکہ سپر AMOLED ٹیکنالوجی اسے دوسرے اسمارٹ واچ سے ممتاز بناتی ہے ،سام سنگ Gear S3میں صارفین اسکرین کو ٹچ کئے بناء کال کو قبول یا مسترد کرسکتے ہیں اور الارم کو اسنوز کرسکتے ہیں،مزید برآں ڈسپلے پر لکھنے سے پیغام خود بخود ٹیکسٹ میں تبدیل ہوجاتا ہے ،صارفین اس میں ریمائنڈرز ایپلیکیشنز کے ذریعے اپنے مصروف شیڈول کو مینج کرنے کیلئے شارٹ ریمائنڈرز اور ٹو ڈو لسٹ بھی تیار کرسکتے ہیں ،اس کی ایل ٹی ای کنیکٹیویٹی بھی اسے دیگر اسمارٹ واچ کے مقابلے میں مزید بہتر بناتی ہے ،اس کی بیٹری سنگل چارج پر چار دن تک استعمال کی جاسکتی ہے ،بلٹ ان اسپیکر کے ذریعے صارفین میوزک سے بھی زیادہ بہتر طور سے محظوظ ہوسکتے ہیں۔

سام سنگ Gear S3کے صارفین منتخب مارکیٹ میں میگنیٹک سیکیور ٹرانسمیشن(MST) اور نیئر فیلڈ کمیو نیکشن (NFC) کے ذریعے سام سنگ پے کی سہولت سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں،سام سنگ Gear S3 میں ایس او ایس کی سہولت بھی موجود ہے جس میں ٹریکنگ کی صلاحیت موجود ہے ،صارفین اس میں ایپس کی وسیع رینج تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔سام سنگ Gear S3 کی تیاری میں معروف آرٹسٹ اور انڈسٹریل ڈیزائنر Arik Levy, کا کردار قابل تعریف ہے ،سام سنگ مستقبل میں آرٹسٹوں کی اشکال والی گھڑیاں اور اسٹریپ ڈیزائن بھی متعارف کرائے گا،اس ضمن میں Arik Levy کا کہنا ہے کہ سام سنگ کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا اور ہم نے ایسے فیچرز تخلیق کئے ہیں جو کہ صارفین کو نہ صرف پسند آئین گے بلکہ ان سے صارفین نئی اور جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا بھی احساس ہوگا۔

متعلقہ عنوان :