پاک فضائیہ کے سربراہ کا فضائیہ کالجز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کئے

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) فیڈرل بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن میں نمایا ں پوزینشنز حاصل کرنے والے فضائیہ سکول اینڈ کالجز کے طلباء نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ائیر چیف نے نمایا ں پوزینشنز حاصل کرنے والے فضائیہ سکول اینڈ کالجز کے طلباء میں نقد انعامات اور لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔

ائیر چیف نے پاک فضائیہ اور اپنے ادارے کے لئے اعزازات حاصل کرنے پر طلباء او ر اساتذہ کی انتھک محنت کو سراہا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اساتذہ کو بھی انعامات سے نوازا۔ 2016میں ہونے والے ہائیر سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے امتحانات میں فضائیہ کالجز کے طلباء نے فیڈرل بورڈ میں تین پوزیشنیں حاصل کیں۔

(جاری ہے)

فضائیہ انٹر کالج منہاس (کامرہ )کی حفصہ کمال نے فیڈرل بورڈ میں جنرل سائنس گروپ میں پہلی جبکہ فضائیہ ڈگری کالج فیصل کے غیاث بیگ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

فضائیہ انٹر کالج نور خان کی صدیقہ شکور نے فیڈرل بورڈ میں پری انجینئرنگ گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ فضائیہ انٹر کالج لاہور کے طالب علم اسامہ سعید بٹ کو فضائیہ سکولزکے پری میڈیکل گروپ کے تمام طلباء میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے پر خصوصی انعام دیا گیا۔فضائیہ سکول اینڈ کالجز کے 24تعلیمی ادارے فیڈرل بورڈآف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، اسلام آباد کے ساتھ منسلک ہیں۔ فضائیہ کے ادارے اپنی بہترین تعلیمی اور ہم نصابی سر گرمیوں کے لئے پہچانے جاتے ہیں ۔ان اداروں میں طلباء کی کردار سازی کی جاتی ہے اور انہیں قومی اخوت ، دیانتداری ، ٹیم ورک اور قیادت کے اصول و ضوابط بھی سکھائے جاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :