اسلام آباد،پولیس سمیت حساس اداروں کاسرچ آپریشن،70 مشتبہ افراد گرفتار

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کا تھا نہ سہا لہ اور تھا نہ تر نو ل کے علا قوں ڈورے گا ؤ ں ، اتفا ق کا لو نی ، پٹھا ن کا لو نی ، سہا لہ با زار اور گردو نواح کے علاقوں میں سر چ آ پر یشن، دوران سر چنگ70 مشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔

اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد, 35سے زائدگھر وں اور دو کا نو ں کو سر چ کیا گیا ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروں کے افسران و جو انو ں نے تھا نہ سہا لہ اور تھا نہ تر نو ل کے علاقوں ڈورے گا ؤ ں ، اتفا ق کا لو نی ، پٹھا ن کا لو نی ، سہا لہ با زار اور گردو نواح میں سر چ آ پر یشن کیا ۔

(جاری ہے)

اس سر چ آ پر یشن میں تھا نہ سہا لہ ، تھا نہ تر نو ل پولیس سمیت دیگر افسران بھی شامل تھے۔

دوران سر چنگ70مشتبہ افراد حر است میں لے کرتحقیقات کی گئی۔ اس سر چ آ پر یشن کے دوران پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروں کے افسران و جو انو ں نے35سے زائدگھر وں اور دو کا نو ں کو سر چ کیا ۔ اسلحہ معہ ایمو نیشن بر آمد کیا گیا ۔ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ بادساجد کیا نی نے کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :