Live Updates

اسلام آباد،رہنما تحریک انصاف ڈاکٹرشہزاد وسیم کی جانب سے نئے پارٹی عہد یداروں کے اعزاز میں استقبالیہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کے مشیر اور سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کی رہائش گاہ پر تحریک انصاف کا اسلام آباد کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر‘ تحریک انصاف شمالی پنجاب کے صدر عامر کیانی‘سید نعمان شاہ ‘ راجہ خرم نواز ،علی عوان، پارٹی عہدیداروں ، ورکرز اور اسلام آباد میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ذمہ داران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے تحریک انصاف کے نئے عہدیداروں کو مبارکباد دی اور کہا کہ تحریک انصاف کے تمام کارکنان اور عہدیداران اسلام آباد کو تحریک انصاف کا مضبوط قلعہ بنا ئے رکھنے میں متحد اور ثابت قدم ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سینئر پارٹی رہنما اسد عمر نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ بھرپور اتحاد اور ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا ہے یہی وجہ ہے کہ ماضی میں بھی تحریک انصاف نے ہمیشہ اسلام آباد سے کامیابیاں سمیٹی ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی کامیابیوں کا یہ سفر جاری وساری رہے گا۔

سینئر رہنما تحریک انصاف اسد عمر نے پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کو ہدایت کی وہ تحریک انصاف اور عمران خان کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں اور پارٹی کو مستحکم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات