عمان میں عید الاضحی 12 ستمبر بروز پیر کو ہو گی: وزارت مذہبی امور کا اعلان

muhammad ali محمد علی جمعہ 2 ستمبر 2016 21:27

عمان میں عید الاضحی 12 ستمبر بروز پیر کو ہو گی: وزارت مذہبی امور کا اعلان

مسقط (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر2016ء) عمان میں عید الاضحی 12 ستمبر بروز پیر کو ہونے کا اعلان کیا گیا ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق عمان کی وزارت مذہبی امور کی جانب سے عید الاضحی کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزرات مذہبی امور کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ عمان میں یکم ذی الحج ہفتہ 3 ستمبر کو جبکہ عید الاضحی بروز پیر 12 ستمبر کو ہو گی۔