Live Updates

عمران خان کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال مردان کا دورہ، کچہری دھماکے میں زخمیوں کی عیادت

مریضوں کو ہرقسم کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائینگی، تحریک انصاف کے چیئرمین کی یقین دہانی

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:27

مردان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کا دورہ کیا۔ اور وہاں پر مردان کچہری دھماکے میں زخمی ہونیوالے افراد کی عیادت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہرقسم کی بہترین طبی سہولیات فراہم کیجائیگی۔ صوبائی وزیر تعلیم محمد عاطف خان ، صوبائی وزیر صحت شہرام خان ترکئی ، اراکین صوبائی اسمبلی افتخار علی مشوانی، اور زاہد درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے فرد اًفرداً تمام مریضوں کی ملاقات کی۔ اور انکی خیریت دریافت کی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مردان کے ایم ایس اور جملہ عملہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات