Live Updates

رانا صاحب کہیں ہم کنٹینر پر تو نہیں چڑھے ہوئے ۔۔۔کنٹینر پر تو نہیں کھڑے

سنجیدہ تقریر کے دوران وزیر اعظم کے کنٹینر کے ذکر نے ماحول کو کشت زعفران بنا دیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 21:24

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف کی کالا شاہ کاکو میں انتہائی سنجیدہ تقریر کے دوران کنٹینر کے ذکر پر اسٹیج اور پنڈال کشت زعفران بن گیا ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم محمد نواز شریف نے حکومت جانے کی پیشگوئیوں کے حوالے سے گفتگو کے دوران اچانک سوال اٹھایا کہ کہیں ہم کنٹینر پر تو نہیں چڑھے ہوئے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب ہم کہیں کنٹینر پر تو نہیں کھڑے جس پر اسٹیج پر موجود تمام شخصیات اور پنڈال میں موجود شرکاء نے خوب قہقے لگائے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات