مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ٗلوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 20:23

مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ٗلوگوں میں خوف ..

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔2 ستمبر ۔2016ء) مانسہرہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مانسہرہ اور دیگر نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ٗزلزلے سے کئی علاقوں میں عمارتیں لرز اٹھی اور لوگ اپنے گھروں سے خوفزدہ ہو کر باہر نکل کر کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ تاہم زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع تاحال موصول نہیں ہوئی۔