پاکستان مخالف بھارتی ویب سائٹ ،رسالے کی بندش کیلئے درخواست نمٹا دی گئی ،متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت

جمعہ 2 ستمبر 2016 20:18

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے پاکستان مخالف بھارتی ویب سائٹ اور رسالے کی بندش کے لئے دائر درخواست نمٹا دی ۔جمعہ کے روز لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار رانا عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ بھاتی ویب سائٹ اور رسالے پر پاکستان مخالف مواد درج ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ویب سائٹ اور رسالے میں پاکستان مخالف مواد کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر انڈیلنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ سائبر اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ ملک مخالف ویب سائٹ اور رسالے کی پاکستان میں اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔تاہم فاضل عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :