محکمہ داخلہ نے تمام ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا الرٹ جاری کردیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 20:16

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) محکمہ داخلہ نے تمام ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کی سیکیورٹی سخت کرنے کا الرٹ جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محکمہ داخلہ نے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں اور سپیشلائزڈ ہسپتالوں کو خبر دار کیا ہے کہ ان اداروں میں سیکیورٹی فوری طور پر اپ ڈیٹ کی جائیاور سیکیورٹی گارڈ کی تربیت کا خصوصی بندوبست کیا جائے محکمہ داخلہ نے ایمرجنسی اور ان ڈور کے باہرسے آنے والے مشکوک افراد پر نظر رکھنے اور ہسپتالوں کے غیر ضروری گیٹ بند رکھنے اور صرف ایک ہی گیٹ استعمال کرنے کا خط لکھا ہے۔ یہ خط تمام ہسپتالوں کے ایم ایس، ڈی جی ہیلتھ اور سیکرٹری پرائمری ہیلتھ کیئر اور سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :