اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کیلئے روانگی کے موقعہ پر مسافر کا لاہور ایئرپورٹ روانگی لانج میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

مسافر کی موت سے ایئرپورٹ کی فضا سوگوار ہو گئی‘ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد حج پر جانے والے مسافر اختیار احمد کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا ‘ اہلیہ رضیہ بیگم بھی خاوند کی وفات کی وجہ سے حج کی ادائیگی کیلئے روانہ نہ ہو سکیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:53

اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کیلئے روانگی کے موقعہ پر مسافر کا لاہور ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانیوالے جھنگ کے رہائشی مسافر کا لاہور ایئرپورٹ روانگی لانج میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال‘مسافر کی اچانک موت سے ایئرپورٹ کی فضا سوگوار ہو گئی جبکہ ایئرپورٹ انتظامیہ نے ضروری کارروائی کے بعد حج پر جانے والے مسافر اختیار احمد کی میت کو ورثا کے حوالے کر دیا ‘ اہلیہ رضیہ بیگم بھی خاوند کی وفات کی وجہ سے حج کی ادائیگی کے لیے روانہ نہ ہو سکیں۔

(جاری ہے)

لاہور ایئرپورٹ حکام کے مطابق فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانے والا جھنگ کا رہائشی مسافر اختیار احمد ایئرپورٹ لانج میں اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، وہ اپنی اہلیہ رضیہ بیگم کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ایئرپورٹ پہنچا لیکن احرام باندھنے کے بعد جیسیہی واپس لانج میں آیا تو دل میں اچانک شدید تکلیف محسوس ہوئی تاہم اس دوران انتظامیہ نے ڈیوٹی ڈاکٹرز کو طلب کر کے چیک اپ کروایا مگر جھنگ کا رہائشی اختیار احمد جانبر نہ ہو سکا اور فریضہ حج کی ادائیگی سے پہلے ہی خالق حقیقی سے جا ملا۔

متعلقہ عنوان :