وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا) میں 2017ء سے بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے گا

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:35

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 ستمبر ۔2016ء) وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقوں (فاٹا میں 2017ء سے بلدیاتی نظام تشکیل دیا جائے گا۔ یہ نظام وفاقی حکومت کی جانب سے قائم فاٹا اصلاحات کمیٹی کی تجاویز پر تشکیل دیا جائے گا۔ فاٹا سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق فاٹا میں نیا بلدیاتی نظام اور سیاسی جماعتوں کی انتخابات میں شرکت فاٹا اصلاحات کا حصہ ہے۔

حکومت فاٹا کو قومی مرکزی دھارے میں لانے کیلئے فاٹا میں دور رس نتائج پر مبنی اصلاحات کا ارادہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سربراہی میں فاٹا اصلاحات کمیٹی نے یہ سفارشات تیار کی ہیں۔ کمیٹی نے فاٹا کیلئے ترقیاتی منصوبہ تیار کرنے کیلئے گورنر خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ماہرین پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کی تجویز دی ہے کمیٹی نے علاقے میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں روپے کا دس سالہ منصوبہ کی تجویز دی ہے۔ فاٹا میں بڑے پیمانے پر ترقیاتی کام جاری ہے۔ زیادہ تر ترقیاتی منصوبے 2018ء میں مکمل ہو جائیں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ 2016ء کے آخر تک تمام آئی ڈی پیز کی ان کی گھروں کو واپسی ایک اور اہم سنگ میل ہو گا۔

متعلقہ عنوان :