Live Updates

حکومت الطاف کی طرح کینڈین مولوی کے خلاف بھی ریفرنس بھیجے،وزیراعظم دہشتگردی اور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج اور دھرنوں پر عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:17

حکومت الطاف کی طرح کینڈین مولوی کے خلاف بھی ریفرنس بھیجے،وزیراعظم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ جس طرح حکومت نے الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو ریفرنس بھیجا اسی طرح کینڈین مولوی کے خلاف بھی ریفرنس بھیجا جائے،وزیراعظم دہشتگردی اور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج اور دھرنوں پر عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر جمہوریت کے خلاف صف بندی کی جارہی ہے،کینڈین مولوی نے پہلے بھی ماڈل ٹاؤن کے گیارہ لوگوں کی موت کا بہانہ بناکر پارلیمنٹ اور جمہوریت کے خلاف صف بندی کی اب پھر کرنے جارہا ہے۔ماضی میں سیکیورٹی اہلکاروں کو غلیل سے مارا گیا،پارلیمنٹ 20کروڑ عوام کی نمائندہ ہے اسے یرغمال بنانے کی کوشش کی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جس طرح حکومت نے الطاف حسین کے خلاف برطانوی حکومت کو ریفرنس بھیجا اسی طرح کینڈین مولوی کے خلاف بھی ریفرنس بھیجا جائے،وزیراعظم دہشتگردی اور تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے احتجاج اور دھرنوں پر عید کے بعد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلائیں۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پشاور اور مردان میں دہشتگردی کا واقعات کی مذمت کرتے ہیں،دہشتگردی کے خلاف جنگ اکیلے فوج یا حکومت نہیں لڑسکتی عوام کو فرنٹ لائن پر آنا ہوگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات