Live Updates

پشاور اور مردان میں دہشتگردوں کے حملے پی ٹی آئی،پی اے ٹی اور عوامی مسلم لیگ کی آج کی ریلی کے خلاف سازش ہیں، قوم کو ان حملوں کی ٹائمنگ کو سمجھنا ہوگا، جب بھی اپوزیشن نواز شریف کے خلاف احتجاج کیلئے نکلتی ہے،ان کا یار مودی کوئی نہ کوئی دہشتگردی کا سانحہ کروا دیتا ہے‘عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:17

پشاور اور مردان میں دہشتگردوں کے حملے پی ٹی آئی،پی اے ٹی اور عوامی مسلم ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پشاور اور مردان میں دہشتگردوں کے حملوں کو پی ٹی آئی،پی اے ٹی اور عوامی مسلم لیگ کے آج ہفتہ کو ہونے والے احتجاج اور ریلی کے خلاف سازش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو ان حملوں کی ٹائمنگ کو سمجھنا ہوگا جب بھی اپوزیشن نواز شریف کے خلاف احتجاج کیلئے نکلتی ہے،ان کا یار مودی کوئی نہ کوئی دہشتگردی کا سانحہ کروا دیتا ہے،قربانی کے بعد ایم کیو ایم کے معاملے پر بات ہوگی اگر ہماری ریلی میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ مردان اور پشاور میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات ہمارے آج ہفتہ کو ہونیوالے احتجاج اور عوامی سمندر کے خلاف سازش ہے، قوم کو ان حملوں کی ٹائمنگ کو سمجھنا ہوگا جب بھی اپوزیشن نواز شریف کے خلاف احتجاج کیلئے نکلتی ہے،ان کا یار مودی کوئی نہ کوئی دہشتگردی کا سانحہ کروا دیتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور میں تاریخی ریلیاں نکالیں گے،لاہور میں عمران خان اور راولپنڈی میں ریلی کی قیادت کروں گا،ریلی کو رحمان آباد روکیں گے،اسلام آباد آنے کا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ قربانی کے بعد ایم کیو ایم کے معاملے پر بات ہوگی اگر ہماری ریلی میں کوئی رکاوٹ ڈالی گئی تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔مردان اور پشاور واقعات کی سخت مذمت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ہمارے احتجاج میں پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی اور دیگر جماعتیں بھی شامل ہیں جو ہمارے احتجاج میں شامل نہ ہوا قوم سمجھ جائے وہ پانامہ لیکس اور ماڈل ٹاؤن شہدا کے قاتلوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات