دنیا میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر، گذشتہ دو سالوں کے دوران دہشتگردی کے 2832واقعات ہوئے، ان میں 2842 افراد جاں بحق ، 4100سے زائد زخمی ہوئے،،2001سے اب تک دہشتگردی کے کل 17ہزار363واقعات پیش آئے ، سب سے زیادہ 2061واقعات 2010 میں ہوئے ،رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں دہشتگردی کے77واقعات پیش آئے ، سرکاری دستاویزات کے اعداد وشمار

جمعہ 2 ستمبر 2016 19:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔2 ستمبر ۔2016ء) گذشتہ دو سالوں کے دوران پوری دنیا میں دہشتگردی کے ہونیوالے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر، اس عرصے کے دوران پاکستان میں دہشتگردی کے 2832واقعات ہوئے،جس میں 2842افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4100سے زائد زخمی ہوئے،ملک میں اغوا کے1148واقعات ہوئے،2001سے اب تک ملک بھر میں دہشتگردی کے 17ہزار363واقعات ہوئے ہیں اور سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات 2010 میں ہوئے جن کی تعداد 2061تھی،رواں سال اب تک دہشتگردی کے77واقعات ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

پوری دنیا میں سب سے زیادہ دہشتگردی واقعات عراق اور دوسرے نمبر پر افغانستان موجود ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق پوری دنیا میں دہشتگردی کے ہونے والے واقعات میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے سب سے زیادہ دہشتگردی کے واقعات عراق دوسرے نمبر پر افغانستان ہے،پاکستان میں 2014میں دہشتگردی 1823واقعات ہوئے جس میں 1761افراد جاں بحق جبکہ 2836زخمی ہوئے،2015میں ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی واقع ہوئی اور یہ واقعات کم ہوکر 1009ہوگئے ان واقعات میں جاں بحق افراد کی تعداد 1081جبکہ 1328افراد زخمی ہوئے،2014میں اغوا برائے تاوان کی 879وارداتیں ہوئی جبکہ 2015میں یہ تعداد 269رہی،رواں سال دہشتگردی 77واقعات ہوئے